نئی دہلی 9 اکتو بر ( ایجنسیز) ا ب جبکہ ہر یا نہ ا سمبلی چنا و میں کم دن با قی ر ہ گئے ہیں ‘ او م پر کا ش چو ٹا لہ کو پھر سے وا پس جیل جا نا پڑ سکتا ہے۔ سی بی آ ئی نے د ہلی ہا ئی کو ر ٹ سے در خوا ست کی ہے کہ وہ سا بق چیف منسٹر کی ضما نت کو معطل کر دیں جہا ں پر انہیں ٹیچر س تقرر اسکا م میں 10 سا ل کی قید دی گئی تھی۔ مسٹر
چو ٹا لہ کو صحت کی بنیا د وں پر ضما نت منظو ر کی گئی تھی اور ا نہیں دو بار ہ 17 اکتو بر کو وا پس جیل کے حوا لے کر نا ہے ۔ سی بی آ ئی کا کہنا ہے کہ مسٹر چو ٹا لہ کو جلد جیل وا پس بھیجنا چا ہیئے کیو ں کہ وہ ضما نت کی ضوا بطہ کی خلا ف و ر ز ی کر ر ہے ہیں۔ 79 سا لہ سیا ست دا ں نے تما م ر یا ست میں ا نڈین نیشنل لو ک دل کی چنا وی مہم میں حصہ لے ر ہے ہیں اور مختلف جلسو ں کو مخا طب کر ر ہے ہیں۔